• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے پہلے تیز ترین نجی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں پہلے تیز ترین الیکٹرک گاڑیوں کے نجی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا ،ای وی الیکٹرک گاڑیوں کو چارجز کی سہولت میسر آئے گی صوبائی وزیر توانائی ترقیاتی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں اس طرح کے اسٹیشن لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ہمیں گرین انرجی اور سولر رائزیشن کی جانب جانا چاہئے ۔ الیکٹرک گاڑیوں کے نجی چارجنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان ، لبرا آٹوز کے سی ای او عبد الحسیب خان ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، سیمنز کے ایم ڈی سید محمد دانیال ،ڈاکٹر زاہد انصاری ،اے کے میمن اور ڈائریکٹر سیمنز حشام حارث نے بھی خطاب کیا۔ وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دے رہی ہے اور صوبے میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون بھی کر رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ہمیں گرین انرجی اور سولر رائزیشن کی جانب جانا چاہیے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ پورے صوبے میں اس طرح کے اسٹیشن لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کو بھی اس طرف لانا چاہیے، سرکاری ملازمین اور صحافیوں کے لیے بھی الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی اسکیم متعارف کرانا چاہیے جبکہ کراچی پریس کلب میں بھی سولر کا ایک یونٹ لگانا چاہیے ۔نا صر شاہ نے کہا کہ میں کش کان کن توانائی کے شعبے میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی جان و صحت کی حفاظت کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ناقابل برداشت ہے لہذا کان کنو ں کی صحت و جانوں کی حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی کمپنیز کی لیز کینسل کر دی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا دبا یا سفارش برداشت نہیں کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید