• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)منگل کو مقامی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر اور سوناسستا ہو گئے، تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 278.10روپے سے کم ہو کر 278.00روپے اور قیمت فروخت 278.30 روپے سے کم ہو کر 278.20روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 32 پیسے کی کمی سے 276.73روپے سے کم ہو کر 276.41روپے اور قیمت فروخت 29پیسے کی کمی سے 279.38 روپے سے کم ہو کر 279.09روپے ہو گئی۔ادھر عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 500روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ40 ہزار روپےہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید