• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سروس تقرر و تبادلے، آصف سیف اللّٰہ پراچہ ایف آئی اے سے تبدیل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے میںتعینات پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر آصف سیف اللہ پراچہ کوتبدیل کردیاگیا ہے۔ آصف سیف اللہ پراچہ کوڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اے این ایف تعینات کیا گیا ہے۔پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر محمد شعیب مسعود کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہیں۔ ایس پی محمد شعیب مسعود بلوچستان حکومت میں تعینات تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید