پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے وڈپگہ کے رہائشیوں کو مری میں رہزنوں نے لوٹ لیامسلح رہزنوں اسلحہ کی نوک پر ہزاروں کی نقدی اور قیمتی موبائل چھین فرارہوگئے وڈپگہ کے رہائشی عالمزیب خان کے مطابق عید الفطر کے موقع پر وہ اپنی اہلیہ خانہ کے ہمراہ مری سیر وتفریح کیلئے گئے تھے جہاں مسلح رہزنوں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر زبردستی 75ہزار روپے کی نقد ی اور تین قیمتی موبائل چھین لئے جبکہ مزاحمت پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔