• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان بڑا اثاثہ، پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، انہیں ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے سیاست میں بھی کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا اور آگے بڑھ کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہوگی، قوم کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں، ایم کیو ایم نہ صرف نوجوانوں کا پلیٹ فارم ہے بلکہ ہم نے ترجیحی بنیادوں پر کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اسمبلیوں میں پہنچیں،وہ پیر کو یہاں پارٹی کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم یوتھ فورم کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اراکین سید مصطفیٰ کمال، نسرین جلیل اور ڈاکٹر محمد فاروق ستار سمیت اراکینِ اسمبلی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ کے جو نوجوان حالیہ انتخابات میں کام یاب ہوئے انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، بڑی تعداد میں نوجوانوں کا اسمبلیوں میں جانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے یوتھ فورم کی نچلی سطح تک تنظیم سازی پر زور دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید