• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز کے فٹنس مسائل، کنسلٹنٹ کی تقرری کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کی تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بر وقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمے دار ہو گا۔

کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔

کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ 10 سالہ تجربہ، اسپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کے لیے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں خواہش مند اُمیدوار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ بھی خالی پڑا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید