• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس پی شہر بانو کی ماہانہ تنخواہ و مراعات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اے ایس پی شہربانو نقوی— فائل فوٹو
اے ایس پی شہربانو نقوی— فائل فوٹو

لاہور میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات کی تفصیلات بتا دیں۔

اے ایس پی شہر بانو سے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں میزبان سہیل وڑائچ نے ان کی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات کے بارے میں سوال کیا۔

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری سرکاری تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار روپے ہے اور اس کے علاوہ دیگر مراعات میں ہمیں سرکاری گاڑی اور پیٹرول کے ساتھ دیگر مراعات بھی ملتی ہیں۔

اے ایس پی شہر بانو نے کہا کہ جب حکومت آپ کا اتنا خیال رکھے تو پھر ذمے داریوں میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شہر بانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے لیکن ان کے شوہر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید