ٹھٹھہ(نامہ نگار) دریائے سندھ پر قائم پل پر نصب بیریئر سے مسافر بس کے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔ بدین سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر بس پٹھان کالونی کے قریب دریائے سندھ پر قائم ٹھٹھہ- سجاول پل پر نصب رکاوٹوں سے ٹکرا گئی جس سے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے رہائشی علی حیدر مگسی اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ حاجن ملاح اور مدنی ملاح سمیت دیگر 8 افراد زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان اور زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا۔