• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ خیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سفیرِ کرغزستان کو خط

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان میں کرغزستان کے سفیر کو خط لکھا ہے جس میں پاکستانی طلبہ کی حفاظت کے مؤثر اقدامات پر کرغزستان حکومت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

خط میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ واقعے پر فوری ردِ عمل اور صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات قابلِ تعریف ہیں، فوری اقدام نے مزید نقصان کو روکا اور پریشان والدین کو یقین دہانی فراہم کی۔

انہوں نے کرغزستان کے سفیر کو خط میں کہا ہے کہ مستقل رابطوں نے خدشات کو دور کرنے میں مدد کی، یہ جان کر تسلی ہوئی کہ ہمارے طلبہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا خط کہنا ہے کہ طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کے مشکور ہیں، واقعہ طلبہ اور ان کے خاندانوں کے لیے کافی پریشانی کا باعث بنا، کے پی حکومت طلبہ کی بحفاظت واپسی کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

خط میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے یہ بھی لکھا ہے کہ طلبہ کی فلاح و بہبود مشترکہ ذمے داری ہے، یقین ہے کہ طلبہ کی پاکستان میں محفوظ اور بر وقت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید