• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم برازیلی فٹ بال پیلے نے تیسرا بیاہ رچالیا

سائوپالو ( جنگ نیوز ) برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے گزشتہ 6 سال سے گرل فرینڈ مارسيا سیبل آئوکی سے  بیاہ رچالیا ۔ یہ ان کی تیسری شادی ہے ۔75 سالہ پیلے کہتے ہیں کہ انہیں زندگی میں پہلی بار سچا پیار ملا ہے۔ پیلے اور مارسیا کی پہلی ملاقات1980 کی دہائی میں نیویارک میں ہوئی تھی اس کے بعد  دونوں اتفاقاً2010 میں سائو پالو کی عمارت میں ایک لفٹ میں پھر ملے  جہاں دونوں ہی مقیم تھے۔ اس کے بعد وہ ایک دوسرے کے قریب آگئے۔
تازہ ترین