• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ایک شخص گرفتار،غیر ملکی کرنسی برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے قندھاری بازار بخاری سینٹر میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی فارن ایکسچینج ڈیلرز کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ قندھاری بازار بخاری سینٹرحوالہ ہنڈی فارن ایکسچینج ڈیلرز کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر موجود ہیں ۔جس پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بابر علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے ایس ایچ او عابد علی جٹ اور دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ روز قندھاری بازار بخاری سینٹر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم نیک محمد کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 1457 امریکی ڈالر 5280 یو اے ای درہم، 10493 سعودی ریال برآمدملزم سے 1110 برطانوی پاونڈ، 400 آسٹریلین ڈالر، 80000 انڈونیشین روپیہ برآمدملزم سے 252 ملائیشین رنگٹ، 47500 افغانی، 655 ترکش لیرا، 15 ملین ایرانی ریال برآمدملزم سے 210 یورو، 50 ناروئجین کرونے، 105 عمانی ریال اور 120 چائینیز یو آن بھی برآمد ملزم سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیاملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید