• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 22 پوسٹ، انتظامی پیچیدگیاں، ریلوے افسروں کا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیو ر وکریسی کے اہم کیڈر ریلوے گروپ کے گریڈ 21کے افسروں نے چیف ایگزیکٹو افسر ( سینئرجنرل منیجر) کی پوسٹ کو گریڈ 22سے 21میں ڈاؤبن گر یڈ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ یہ مطالبہ گریڈ 20اور 21 کے دس افسروں کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کیا گیا جس کی کاپی وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ‘ سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن اور سیکر ٹری فنا نس ڈویژن کو بھی بھیجی گئی ۔جنرل منیجر ویلفئر ثنا ء اللہ گنڈا پور ‘ ایڈیشنل جنر ل منیجر عامر نثار چوہدری ‘ راحت مرزا‘ غلام قاسم ‘ حماد حسن مرزا ‘ قرت العین بھٹی ‘ پرویز ارشد ‘ رضوان الحق ہاشمی ‘ عزیز حسین سید اور اطہر ریاض کے دستخطوں سے بھیجے گئے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ جنرل مینجر اپریشنز کی گریڈ 21کی پوسٹ کو 16فروری 2015کو گریڈ بائیس میں اپ گر یڈ کیاگیا۔ اس کیلئے ریلوے کے سول ‘ مکینکل انجینئر نگ اور ٹریفک اینڈ کمرشل گروپ کو گریڈ 22میں ترقی کا اہل قرار دیاگیا لیکن بدقسمتی سے یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا ،اس نے سنگین انتظامی مسائل اور پیچیدگیوں کو جنم دیا۔خط میں بتایاگیا ہے کہ ہائی پاور بورڈ نے اپنے اجلاس میں ریلوے گروپ کے گریڈ 21 کے چار افسروں کو ترقی کیلئے موزوں قرار نہیں دیاگیاجن میں دوست علی لغاری ‘ فرخ تیمور غلزئی ‘ سلمان صادق شیخ اور شاہد عزیز شامل ہیں۔ جاوید انور کو گریڈ بائیس میں ترقی ملی تھی ۔ آفتاب اکبر کو سیکر ٹریٹ گروپ کی پوسٹ پرترقی دی گئی۔اس صورتحال نے ریلوے کے انجینئرز میں مایوسی کی فضا پیدا کردی ،محکمہ کے ان 80فی صد افسران کا مورال گر چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید