تہران (اے ایف پی) امریکا اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات نا ہونے کے باوجود ایران نے عمان میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کی تصدیق کردی۔ جمعے کو امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزائس نے رپورٹ کیا کہ امریکی اور ایرانی حکام نے علاقائی حملوں میں اضافے سے بچنے کے لئے عمان میں بالواسطہ بات چیت کی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے ہفتہ کو کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی تصدیق کردی۔ ارنا نے مذاکرات کا وقت اور جگہ بتائے بغیر حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے مذاکرات پہلی دفعہ نہیں ہوئے اور نا ہی یہ آخری ہوں گے۔