• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمٰن

پشاور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام لانے کے لئے تمام اداروں کو اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،آئینی حد سے تجاوز کرنے کی وجہ سے ملک میں انارکی کی صورتحال ہےعام انتخابات میں فارم 47کے ذریعے ہم پر اپنی مرضی کے لوگ مسلط کر دئیے گئے ہیں جس کاخمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ،گزشتہ روز پشاور میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعتِ اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسرائیل کو حماس نے شکست دے دی ہے، غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد کے بعد بھی اسرائیل باز نہیں آیا، چاروں طرف سے صہیونی بمباری کر رہے ہیں، سپتالوں پر بم باری کی جا رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کوئی بولے یا نہ بولے ہم اپنے حصے کا چراغ جلاتے رہیں گے، فلسطین کے ساتھ ہمارے رشتے کو کوئی نہیں توڑ سکتا، فلسطین کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی ہے، پوری دنیا تک پیغام پہنچانا ہے۔ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو نیست و نابود ہونا ہے،حکومت فلسطین کے مسئلے پر مکمل خاموش ہے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنیوالا ہے عوام پر نئے ٹیکس لگانے کی تیاری ہو رہی ہے اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ حکمران عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ سے زائد قربانیاں دے چکے ہیں جب بھی پاکستان آگے بڑھتا ہے تو جمہوریت پر شب خون مارا جاتا ہے اسوقت پورے ملک میں انارکی کی صورتحا ل ہے جبکہ ہمارا دشمن ملک بھارت سازش کرکے اپنا ایجنڈا آگے لے جارہا ہے امریکہ اور انڈیا کے مذموم عزائم کو جماعت اسلامی ناکام بنائیگی۔
اہم خبریں سے مزید