• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک حکومت کیساتھ ملکر معاشی بحالی و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بینک حکومت کے ساتھ مل کر معیشت کی بحالی اور ترقی میں اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔ بینک حکومت کیساتھ ملکر معاشی بحالی و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آن لائن ملاقات کی جس میں زراعت، ایس ایم ایز اور ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی کیلئے بینکوں کی معاونت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کے تین اہم شعبوں زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) اور ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی کے لیے بینکوں کی معاونت کو بڑھانا تھا، اس موقع پر ملک میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے بینکنگ سیکٹر کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد پورے بینکاری شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ بینکس اپنے حجم اور منفرد پیشکشوں و صلاحیتوں کے مطابق ان ترجیحی شعبے کی ترقی میں معاونت کر سکیں۔ مجوزہ شعبوں میں”براہ راست قرض“ دینے کے بجائے، بینک اور ریگولیٹر رضاکارانہ طور پر اہداف مقرر کریں گے تاکہ ان اہم شعبوں کی معاونت کی جاسکے،اجلاس میں چیئرمین پی بی اے ظفر مسعود، سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران بشمول وائس چیئرمین پی بی اے احمد بوزئی، سی ای او اور سیکریٹری جنرل پی بی اے منیر کمال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (فنانشل انکلوژن گروپ) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سید عرفان علی اور میزان بینک کے صدر اور سی ای او عرفان صدیقی نے ان اہم شعبوں میں ترقی اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے جامع سفارشات پیش کیں۔
اہم خبریں سے مزید