کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیوکراچی میونسپل کارپوریشن محمد یوسف سے تنازع، سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے 17گریڈ کے میونسپل کمشنر صائم عمران خان کو عہدے سے ہٹا کرگریڈ 19 کے ایس سی یو جی افسر ماجد علی کو لگا دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاون میں روڈ کٹنگ میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں پر تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہےصائم عمران کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد کونسل ممبران نےمارچ 2024 میں منظور کی تھی گریڈ 17 کے افسر کو گریڈ 19 کا عہدہ ملا ہوا تھا جبکہ نیوکراچی ٹاون کے منتخب چیئرمین کو صائم عمران کے بارےمتعدد شکایات ملی تھیں جس پر انہوں نے اعلی حکام کو ایکشن کیلئے خطوط لکھے تھے انمیں میونسپل کارپوریشن کے مالی معاملات میں گھپلوں سے متعلق شکایات بھی تھیں دوسری جانب صائم عمران بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے تبادلے کو رکوا لیتے تھے تاہم ان کی چیئرمین سے لڑائی کے نتیجے میں ٹاون کے امور اور علاقے کے ترقیاتی کام متاثر اور تاخیر کا ہو رہے تھے۔