• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم، بلدیاتی انتخاب کی تیاری آج سے، ایڈہاک کمیٹی مرکزی میں تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم جنرل ورکرز اجلاس میں کار کنوں نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مرکزی کمیٹی کے چیئرمین کی توثیق کردی، اتوار کو ہونے والے اجلاس میں ایڈ ہاک کمیٹی کو مرکزی کمیٹی میں تبدیل کرنے کی بھی توثیق کی گئی،اجلاس میں اگلے بلدیاتی انتخابات کے لئے فوری تیاری شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے تحت 20سے35سال کے نوجوانوں کوسامنے لا یا جائے گا،جن کے انٹرویو بھی پیر سے شروع کردئیے جائیں گے۔جنرل ورکرز اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، مرکزی کمیٹی کے اراکین سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائم خانی و دیگر اراکین، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرقان اطیب و اراکین کمیٹی، شعبہ جات کے انچارجز و اراکین، ٹاؤن و یوسیز کے انچارجز و اراکین کمیٹی سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رکن مرکزی کمیٹی سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کے بعد یہ پہلا اجتماع ہے 8فروری سے پہلے قبضہ مافیاں یہ سوچ کر یہ جشن منارہی تھی کہ ہم اس شہر پر شب خون مار کر اس شہر پر قبضہ کرلینگے آج انکی نیندیں حرام ہیں الیکشن میں جس طرح ہمارے کارکنان و ذمہ داران نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ظالموں کے آگے جھکے نہیں بلکہ شہید ہوگئے میں الیکشن کے دوران شہید ہونے والے تمام کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں،الیکشن کے دوران پولیس ہم پر ہی ظلم کر کہ ہماری ہی جھوٹی ایف آئی آر کاٹ رہی تھی، کارکنان نے نہتے ہاتھوں بڑے بڑے جاگیرداروں کا مقابلہ کیا آپ کو سلام ہے۔ پچھلے 15 سالوں سے حکمرانی کے بعد پورا سندھ نہیں بلکہ پورا پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو جاتا لوگ انکی تعریفیں کرتے اور ہمیں یہ کہہ دیتے کہ ہمارے تمام مسائل حل ہو چکے ہیں لیکن آج کے حالات یہ ہیں کہ15سالوں سے ایک قطرہ پانی نہیں آیا پانی ہمارے دور میں آیا تھا، 15سالوں کی بدترین کرپشن شدہ حکمرانی پر ہی کہتا ہوں کہ صرف 5سال کیلئے سندھ کو ایم کیو ایم کے حوالے کرو ہم اتنا کام کرینگے کہ پیپلزپارٹی کی لاڑکانہ سے بھی ضمانت ضبط ہوجائیگی۔
اہم خبریں سے مزید