• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ، کراچی میں 7 میگا پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ملیر ایکسپریس وے، جام صادق پل، اسپورٹس کمپلیکس سمیت 7میگا پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا انہوں نے اتوار کی صبح اپنے دن کا آغاز سات مختلف زیر تعمیر منصوبوں کے دورے سے کیا، منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ملیر ایکسپریس وے اور کریم آباد انڈر پاس کی تکمیل میں تاخیر کا باعث بننے والی رکاوٹوں کو ختم کرنے کی ہدایات دیں وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی تنصیبات کی منتقلی پر برہمی کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ملیر ایکسپریس وے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے سید مراد علی شاہ نے کورنگی کاز وے روڈ پر ملبہ اور کچرا پھینکنے سے روکنے میں ناکامی پر ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کر دیا اور ایس ایس پی کورنگی کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر اس علاقے کی نگرانی کریں جہاں تین مختلف منصوبے ملیر ایکسپریس وے، نیو جام صادق پل اور کورنگی کاز وے پل تعمیر ہو رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء، شرجیل انعام میمن، سید ناصر شاہ، سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تھے۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پی ڈی ملیر ایکسپریس وے نیاز سومرو، پی ڈی میگا پروجیکٹس طارق مغل اور انجینئر خالد مسرور نے وزیراعلیٰ سندھ کو دورے کے دوران مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید