• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام بن کر زندہ رہنے کیلئے ہرگز تیار نہیں، جیلیں بھر دینگے مگر جعلی حکومتیں تسلیم نہیں کریں گے، فضل الرحمٰن

پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم جیلیں بھر دیں گے مگر کسی صورت فراڈ انتخابا ت اور جعلی حکومتوں کو تسلیم نہیں کریں گے، ہم پاکستان میں غلام بن کر زندہ رہنے کیلئے ہرگز تیار نہیں اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے،ریکوڈک نیلام کرکے بلوچوں کے حق اور 18ویں ترمیم پر کیوں ڈاکہ ڈالا گیا، ہم نکلیں گے اور پاکستان کی مجاہد قوم کو بتائیں گے کہ یہ حکومتیں اور اسمبلیاں آپ کی نمائندہ نہیں، ہماری تحریک جاری رہے گی ، یکم جون کو مظفر گڑھ میں عوامی اسمبلی کا انعقاد ہوگا،7ستمبر کو پارلیمنٹ سے ختم نبوتﷺ قانون کی منظوری کے پچاس سال مکمل ہونے پر مینار پاکستان میں گولڈن جوبلی منائیں گے، ہم کوئی مفاد لیکر گھر سے نہیں نکلے ہیں کہ ہم آپ کی پیشکش قبول کرلیں گے آئین پر عمل کیا جائے ہم سب کا احترام کرنے کیلئے تیار ہیں ، سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس میں علمی لحاظ سے جاہلانہ فیصلہ دیا ہے، 14سال تک آپریشن کے نام پر قبائل کو تباہ و برباد کیا گیا، انضمام اور آپریشن کا فیصلہ درست تھا تو آج ہمارے شہر اور گلیاں کیوں غیر محفوظ ہیں،40ہزار عسکریت پسند کیسے پاکستان میں داخل ہوئے ؟ہم کسی کی دھمکی میں آئیں گے نہ خاموش ہوں گے بلکہ ہم تمہیں خاموش کرنے کیلئے نکلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ’’ عوامی اسمبلی جلسہ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم واضح پیغام دیتے ہیں کہ یہ حکومتیں اور اسمبلیاں عوام کی نمائندہ نہیں ۔

اہم خبریں سے مزید