• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھی کو ہراساں کرنے پر ایس ایل ایل کے ایم ڈی برطرف

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سوئی سدرن گیس کمپنی ایل پی جی لمیٹڈ(ایس ایل ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر عامرمحمود کو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بظاہر ہراسانی کے الزام پر برطرف کردیا ہے۔ 

معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عامر محمود کی جانب سے ساتھی کو ہراساں کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور 6مئی سے ان کا ایس ایل ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر معاہدہ ختم کر دیا ۔ 

ان کی مدت ملازمت تین سال کےلیے تھی جسے ایک سال قبل ہی ختم کردیا گیا۔ ایس ایل ایل سوئی سدرن گیس کا ذیلی ادارہ ہے۔ جسے ایل پی جی کی درآمد اور تقسیم کےلیے قائم کیا گیا ہے۔ 

رابطہ کرنے پرایس ایل ایل کے ترجمان منیجنگ ڈائریکٹر کو فارغ کئے جانے کا تصدیق کی۔

 تاہم انہوں نے اس بات کی توثیق سے معذرت کی کہ ہراسانی الزام پر انہیں مکامارا گیا۔

 ایس ایل ایل کے چیف فنانشیل آفیسر غالب جلیس کو قائم مقام ڈائریکٹرجنرل مقرر کیا گیا ہے۔ موقف جاننے کےلیے رابطہ پر عامر محمد دستیاب نہ ہوسکے۔

اہم خبریں سے مزید