• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹواریوں نے تباد لہ احکامات پر عملدرآمد کی بجائے پٹوارخانے کو تالے لگوادئیے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق بااثر پٹواریوں نے تبادلے کے احکامات پر عملدرآمد کی بجائے پٹوارخانے کو ہی تالے لگوادئیے۔انجمن پٹواریاں تحصیل راولپنڈی نےپٹواری شاہد مشتاق اور پٹواری شیراز سے اظہار لاتعلقی اور سماجی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے رکنیت ختم کرنے کیلئے مرکزی تنظیم کو قرارداد بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے موضع گنگال کے پٹواری شاہد مشتاق کو حکم عدولی پر تبدیل کرکے منصور شہزاد جبکہ موضع ڈھوک صفو کے شیراز کو تبدیل کرکے عبدالباسط پٹواری کو چارج دینے کی ہدایت کی تھی۔پٹوار خانے بند ہو نے کے باعث گنگال اور ڈھوک صفو کے عوام اپنے کاموں کے سلسلے میں خوار ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہد مشتاق اور شیراز کو ایک بااثر پٹواری/ حال نائب تحصیلدار کی مبینہ حمایت حاصل ہے ۔
اسلام آباد سے مزید