پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے قومی مسائل پر حکومت سے تعاون کا اعلان کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ڈاکٹر نثار جٹ اور ن لیگ کی نوشین افتخار نے شرکت کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باوجود قومی مسائل پر حکومت سے تعاون کریں گے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ بچوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کیلئے حکومت کے بل کو قومی اسمبلی میں ووٹ دیا جائے گا۔
بل لانے والی ن لیگ کی رکن نوشین افتخار نے کہا کہ بچوں کے ریپ کیسز سننے کےلیے پروفیشنل مجسٹریٹ اور ججز تعینات ہوں گے۔