• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیسکو میں رانا ثناء اللّٰہ کی کھیلوں کے فروغ کیلئے وزارتی فورم میں شرکت

ــــ جنگ فوٹو
ــــ جنگ فوٹو

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے یونیسکو میں کھیل کے فروغ کے لیے وزارتی فورم میں شرکت کی۔

یہ فورم 2024ء کے پیرس اولمپکس گیمز کے لیے اعلیٰ سطحی کھیلوں کے پالیسی سازوں کا ایک بڑا اجتماع ہے۔

اس دوران سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ ایونٹ کھیلوں کے پیشہ ور افراد، معلمین، سول سوسائٹی، تعلیم اور مساوات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی نمائندوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

اس ایونٹ کے دوران کھیلوں کی مزید مساوی اور پائیدار وراثت کی تعمیر اور کھیل کے سماجی اثرات کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی اور متعدد تجاویز پر غور کیا گیا۔

خاص رپورٹ سے مزید