• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر کی سوشل میڈیا پر دھوم

--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر ہونے کا دعویٰ کرنے والی شبنم زئی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ایک ہفتے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انٹری دینے والی پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں۔

ایک ہفتے کے مختصر دورانیے میں پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس انفلوئنسر ہونے کا دعویٰ کرنے والی شبنم زئی کے اس وقت 3 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں انہیں پاکستان کے مختلف علاقوں اور مقامات پر گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شبنم زئی نے اپنا تعارف ایک ماڈل، کھانوں کی شوقین، اور فٹنس فریک کے طور پر کروایا ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید