• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آننت امبانی کی شادی میں خصوصی توجہ کا مرکز بننے والی باحجاب خاتون کون ہیں؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

مشہور بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریب میں ایک باحجاب خاتون خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں اور کئی بڑے شوبز ستاروں کو بھی ان کے ساتھ تصاویر بنواتے دیکھا گیا۔

اننت اور رادھیکا کی شاہانہ شادی کی تقریبات میں دنیا بھر سے آئی معروف شخصیات اور بھارتی شوبز انڈسٹری کے علاوہ ایک باحجاب خاتون نے بھی شرکت کی تھی جن کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین ان خاتون  کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین نظر آئے۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والی حجابی خاتون کا نام رانیا یحیٰی ہے جو کہ مصر کی وزارت سیاحت سے منسلک اہم شخصیت اور انفلوئنسر ہیں۔

ان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 13 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں۔

رانیا یحیٰی کو آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں مکیش امبانی کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید