• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

83 سالہ امریکی خاتون ہاورڈ یونیورسٹی کی معمر ترین گریجویٹ بن گئیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایک 83 سالہ سیاہ فام امریکی خاتون ہاورڈ یونیورسٹی واشنگٹن کی معمر ترین گریجویٹ بن گئیں۔ خاتون نے یہ اعزاز اس وقت حاصل کیا جب انھوں نے مذہبی علوم میں ڈاکٹرل ڈگری حاصل کی۔

میری فلاور نامی اس خاتون نے اس سے قبل ایک بیچلر اور دو ماسٹرز ڈگری میپل اسپرنگز بیپٹسٹ بائبل کالج  اور سیمیناری سے حاصل کی تھی۔ 

اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ابتدا میں وہ نہیں سمجھتی تھیں کہ وہ گریجویشن کرلیں گی۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ میں 1959 سے اسکول سے باہر ہوں، میں تو یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ میں انفارمیشن برقرار رکھ سکوں گی۔ 

تاہم انھوں نے اپنی امید کے برخلاف صرف تین برس میں اپنی ڈاکٹرل ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے کہ وہ اس سلسلے میں یہ کہنا چاہتی ہیں کہ کبھی کسی چیز میں بہت دیر نہیں ہوتی۔

میری خواہش ہے کہ سب یہ سمجھ لیں کہ میں 83 برس کی ہوں، تو جب میں یہ کرسکتی ہوں تو پھر آپ کیوں نہیں کرسکتے۔ 

میری فلاور نے کہا کہ انکے حصول علم میں فیصلہ کن عنصر انکے والدین تھے وہ اس زمانے میں پیدا ہوئے جب انکے لیے تعلیم حاصل کرنا غیر قانونی تھا۔ میرے والد نے ہمیں لکھنا اور پڑھنا سکھایا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید