• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت نظر آنے والا رجحان منفی میں تبدیل


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح مثبت نظر آنے والا رجحان بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 622 پوائنٹس کم ہو کر 81 ہزار 625 پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ساڑھے چھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دورانِ کاروبارو بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 82 ہزار 905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 82 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 35 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید