انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہو کر 277 روپے 75 پیسے ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 397 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 881 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔