• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف معاہدے پر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی، اختتام پوائنٹس کی کمی پر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے پر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی رہی۔ انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح بھی بنائی لیکن کاروبار کا اختتام 589 پوائنٹس کمی پر کیا۔

آئی ایم ایف معاہدہ ہوجانے کی مثبت خبر کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔

بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس ایک موقع پر 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 905 ہوا جو انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

تاہم اس موقع پر بازار کا دھیان بدلا جو انڈیکس کو 589 پوائنٹس نیچے لے آیا۔ انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 81 ہزار 657 پوائنٹس پر کیا۔

حصص بازار میں آج 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 713 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید