پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاوربار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 82 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 38 کروڑ روپے رہی۔
دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 784 ارب روپے ہے۔