• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب‘ جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کی ہدایت

راولپنڈی (وسیم اختر‘ سٹاف رپورٹر) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی جانب سے تمام ریجنل ڈی آئی جیز اور جیل سپرنٹنڈنٹس کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتہائی گرم موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے قیدیوں اور ملازمین کیلئے صاف اور ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے اور اسیروں کے نہانے کیلئے وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹروں کو باقاعدگی سے تبدیل کیا جائے‘ الیکٹرک واٹر کولرز، چلرز اور چھت والے پنکھے درست حالت میں ہوں۔ ہر جیل میں ہیٹ سٹروک روم کا قیام عمل میں لایا جائے جہاں ہر وقت آئس باکس، اور آئس ہمہ وقت مناسب مقدار میں دستیاب ہونی چاہئے۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جیل ہسپتال میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے-