لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کی روانگی کی اطلاعات یقینا لندن پلان IIہی ہو سکتا ہے اور اب واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان اپنی کوئی سوچ نہیں رکھتے عمران خان رمضان المبارک میں شوکت خانم کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کو جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر خرچ کرنے کیلئے بیتاب ہیں جو غریبوں سے ظلم اور نا انصافی ہے ،عمران خان کی سیاست میں اپنی کوئی سوچ اور سمت نہیں ،وزیر اعظم نواز شریف ملک کی ترقی کی خاطر سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان عبد الستار ایدھی کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان جیسی کوئی مثال قائم کرنے کو تیار نہیں۔ عمران کیوں ملک و قوم کی ترقی کے درپے ہیں ، ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر عمران خان صرف اپنی تسکین کا سامان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018ء زیادہ دور نہیں ،پی ٹی آئی کے پاس وقت ہے کہ اب بھی اپنی سیاست کی سمت کا تعین کرے اور خیبر پختوانخوا جہاں عوام نے انہیں ووٹ دے ہی دئیے ہیں وہاں کی عوام کی خدمت کریں ۔ رانا ثناء