لاہور( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کل ( منگل)کے روز لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ بریڈ فورڈ میں اسلامک سنٹر کا دورہ اور سکارٹ لینڈ یارڈمیں لیکچر دیں گے ۔جبکہ پاکستانی عوامی تحریک نے ڈاکٹر طاہر القادری کے دورہ لندن کے دوران پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے کسی بھی طرح کی ملاقات کے امکان کو یکسر رد کیا ہے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے ڈاکٹر طاہر القادری کے دورہ لندن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لندن اور اسکے مختلف شہروں میں7سے 8تقریبات میں شرکت کرنا تھی لیکن انہیں منسوخ کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی 19یا 20جولائی کو وطن واپسی ہے اور وطن واپسی پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔