قیدیوں کی یہ طلب ہے، یہ مانگ
پائیں ہر قسم کی نعمت ہم بھی
رہ سکیں جیل میں گھر کے مانند
چاہتے ہیں یہ سہولت ہم بھی
قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی کراچی کےلیے پہلی حج پرواز 100 مسافروں کو لےکر جدہ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام گاڑیاں اپنی اپنی لین میں چلائی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر رہے اور حادثات سے بچا جا سکے۔
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سفارتی روابط کےلیے جامع تیاری اور موثر فالو اپ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام اپنی حفاظت کے پیشِ نظر نہر میں نہانے سے گریز کریں کیونکہ ایسے مقامات پر حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی حکومتیں نہ گرائی جاتیں تو یہ ملک ترقی کرچکا ہوتا، کسی ابراہیمی معاہدےکو ہم تسلیم نہیں کرتے۔
صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر آنر 25 کے اغوا کو 40 دن مکمل ہوگئے، تاہم10 پاکستانیوں سمیت تمام یرغمالی تاحال رہا نہ ہوسکے۔
فرانس نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف یواین سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
یوکرین نے روس کی سارا ٹووآئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ کئی برس تک ان کے سامنے کوئی مضبوط سیاسی مقابلہ نہیں تھا اس لیے عوامی مسائل پر مطلوبہ توجہ نہیں دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ 4 زندگیاں لے گیا،پولیس کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمان جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی۔
بھارتی آرمی چیف نےاعتراف کیا ہے کہ جدید جنگی ماحول میں معلومات کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ میئر کراچی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیےحقائق مسخ کر رہے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی باتوں اور وعدوں پر بھروسہ نہیں ہے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک ’’ڈرامائی قدم‘‘ اور پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔