کراچی (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی اور اینتھروپک میں مصنوعی ذہانت کی رفتار کم کرنے پر اختلاف، دونوں کے ملازمین قیادت کی نئی سیفٹی پالیسیوں پر الجھ گئے، آلٹمین و اموڈی نے AI ترقی رفتار محدود کرنے پر اتفاق کیا۔ بیرونی ماہرین کو اندرونی نظام تک رسائی تجویز پر تنازع، ملازمین کو حساس ٹیکنالوجی و سیکورٹی معلومات دینے پر تحفظات ہیں۔