• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے 21 سے 29 مئی تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی اعلیٰ قیادت ایک تصویر میں---فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی اعلیٰ قیادت ایک تصویر میں---فائل فوٹو 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کے الیکٹرک سے 21 سے 29 مئی تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیوایم نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ شدید گرمی میں مختلف علاقوں میں روزانہ 12 گھنٹےسے زائد لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، کراچی کے شہری پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیرِ توانائی کے الیکٹرک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کا پابند کریں۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وزیرِ توانائی کے الیکٹرک کو ہیٹ ویو کے دوران شہر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا پابند کریں۔

قومی خبریں سے مزید