کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رائٹرز گلڈ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سوسائٹی کےآفس گلشن اقبال میں ہوا،سوسائٹی کے اعزازی سیکرٹری ندیم ہاشمی نے بتایا کہ سوسائٹی کے ممبران کیلئے زمین کی واگزاری، انٹرنل آڈیٹر کا تقرر،سالانہ اجلاس عام اور جنرل الیکشن ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں،اس موقع پر ڈاکٹر شاداب احسای، امتیاز بخاری، سید نوشاد حسن، امتیاز خان فاران، عبدالوسیع قریشی، سید محمود حسین ایڈووکیٹ، حسن اظہر نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔