• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی کے فوری بعد جدہ ایئر پورٹ پر واپس لینڈنگ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث روانگی کے فوری بعد جدہ ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 732 کے طور پر جدہ سے اڑان بھرتے ہی ایئر بس اے 320 طیارے کا کیبن پریشر اچانک کم ہونے لگا۔

پرواز کے کپتان احد حسینی نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو اس صورتِ حال سے آگاہ کر کے واپسی کا رخ کیا اور طیارے کو روانگی کے ایک گھنٹے بعد ہنگامی طور پر واپس جدہ ایئر پورٹ پر اتار لیا۔

ہنگامی حالات میں ایئر بس 320 طیارے کو واپس اتارے جانے کے دوران مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔

قومی خبریں سے مزید