پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے فرانس میں مقیم ڈاکٹر تاج حمزہ سکھیرا کو فرانس میں صدر مقرر کر دیا گیا۔
ڈاکٹر تاج حمزہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور سائیکالوجی میں پی آیچ ڈی جبکہ قانون اور فنانس سمیت چھ دیگرمضامین میں ماسٹرز ڈگری رکھتے ہیں۔
وہ فرانس میں میٹل انڈسٹری اور کنسٹریکشن کےبڑے بزنس گروپ کو چلا رہے ہیں۔ گذشتہ روزاسلام آباد سے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر حبیب ملک اورکزئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر حمزہ کو فرانس میں محروم و کمزور طبقے کی مدد کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانا اور اس کے لیےخدمات انجام دینا ہوں گی۔
فرانس کے سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے اس فیصلہ کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو ملک و قوم کے لیے مثبت فیصلہ قرار دیا گیا۔
خیرمقدم کرنے والوں میں پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، مسلم لیگ ن یورپ کے سرپرست چوھدری ریاض پاپا، ن لیگ فرانس کے سیکریٹری جنرل رانا محمود علی خان، سینئرسیاسی و سماجی رہنما اور کاروباری شخصیات چوھدری شاہین اختر، چوھدری فضل الہٰی، راجہ محمد اقبال، راجہ منظور جنجوعہ، ملک محمد عنصر، ملک محمد افضال، سینئر صحافی یونس خان اور زاھد مصطفٰے اعوان نے انسانی حقوق کی تنظیم کا صدر بننے پر ڈاکٹر تاج حمزہ اور انکے والد معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوھدری تاج دین سکھیرا کو مبارکباد دی۔
ان رہنماؤں نے کہا کہ یہ فرانس کی کمیونٹی کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ھے کہ ڈاکٹر تاج حمزہ جیسے انتہائی تعلیم یافتہ، قابل اور انسان دوست کو ہیومن رائٹس کیلئے منتخب کیا گیا۔
ان رہنماؤں اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر تاج حمزہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ھوئے فرانس اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور مثالی سماجی و کاروباری روابط قائم کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے۔ پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی حلقوں نے انکی کامیابی کیلئے دعا کی ہے۔