• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا اسحٰق ڈار سے رابطہ، کرغزستان سے طلبہ کو کراچی لانے پر گفتگو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کرغزستان میں پھنسے طلبہ کو براہ راست کراچی لانے پر بات کی۔

اس موقع پر اسحٰق ڈار نے کہا کہ بشکیک سے کراچی کی پرواز کا جلد انتظام کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ کے والدین نے مجھ سے ملاقات کی تھی۔

گورنر سندھ کے رابطے پر اسحٰق ڈار نے کرغز حکام سے رابطہ کرکے کراچی کے لیے پروازوں کا انتظام کرادیا۔

قومی خبریں سے مزید