• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معلوم ہے رؤف حسن پر حملے کے پیچھے کون ہے، بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ معلوم ہے رؤف حسن پر حملے کے پیچھے کون ہے، ڈنڈے کے ذریعے نظام چلایا جارہا ہے، پرویز الہٰی کی رہائی پر خوش ہوں ، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل رہے تھے، پارٹی تیار ہو جائے رؤف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گےہماری برداشت ختم ہو رہی ہے،رؤف حسن کے معاملے پر ہم سڑکوں پر احتجاج کرینگے، اسمبلی اور بجٹ اجلاس نہیں چلنے دینگے، بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی.

 امریکا کو اجازت ہے کہ وہ حکومت گرا دے ، مجھے یہ اجازت نہیں کہ میں امریکا کی سازش کو بے نقاب کروں،مجھ پر غداری کا بھی کیس چلانا ہے تو چلا لیں ، پھانسی کیلئے بھی تیار ہوں، گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے، انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہوتا ہے.

 انسانوں کا معاشرہ لوگوں کے دل جیت کر چلایا جاتا ہے، بورس جانسن اور ہیرل ملن کو اخلاقی بنیادوں پر حکومتیں چھوڑنا پڑیں، 8 فروری سے پہلے 3 سزائیں دی گئیں ، تمام پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں نے ہمیں جتوایا، انہوں نے سمجھا تھا کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائینگے۔

اہم خبریں سے مزید