• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آ پ عمر ایوب کیساتھ اپنا موازنہ نہ کریں، وہ اپوزیشن لیڈر ہے، ایاز صادق کا مصطفیٰ کمال سے مکالمہ

اسلام آباد( آ ئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مصطفیٰ کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نہیں ہیں۔ آپ اپنا موازنہ نہ کریں،وہ اپوزیشن لیڈر ہے۔ ہفتے کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں جب وہ بجٹ اجلاس پر تجاویز دے رہے تھے تو اسپیکر نے ایم کیو ایم کہ مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی مصطفی کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا ٹائم پورا کر چکے ہیں۔آپ کو اضافی ٹائم نہیں دیا جائے گا جس پر مصطفی کمال نے کہا کہ کم از کم اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو جتنا ٹائم دیا گیا ہے اس سے نصف ٹائم مجھے دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید