• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا طریقہ کار طے کرلیا

اسلام آباد(عاطف شیرازی) وفاقی حکومت نےڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کیلئے طریقہ کار طے کرلیا-چینی کی برآمد کیلئے کوٹہ صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پنجاب کے لیے چینی کی برآمد کا سب سے زیادہ اکسٹھ فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گاجبکہ سندھ بتیس اورخیبر پختونخواہ کے لیے شوگر ایکسپورٹ کاسات فیصد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،حکومتی ذرائع کے مطابق صوبوں میں گنے کی انسٹالڈ کرشنگ کی صلاحیت کی بنیاد پر کوٹہ تقسیم ہوگا-شوگرایکسپورٹ کوٹہ صوبوں کے کین کمشنرزکےذریعے تقسیم کیا جائےگا- چینی کی برآمد کے لیےنوٹیفکیشن جاری ہونےکے 7روزکےاندر کوٹہ مختص ہوگا تاہم چینی کی برآمد کے لیےوفاقی اور صوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید