• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سی ٹی ڈی حیدرآباد نے جامشورو میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے اہم دہشت گرد کو گرفتارکرلیا‘ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتاتھا ‘ قبضے سے چند ے کی پرچیاں اوررقم بھی برآمدکرلی ہے۔ سی ٹی ڈی حیدرآباد کے ترجمان نے کہاہے کہ گذشتہ شب سی ٹی ڈی حیدرآباد نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامشورو سے تحریک طالبان کے اہم دہشت گرد محمدزمان عرف عادل ولد قمر زمان سکنہ کراچی سبزی منڈی جنجال گوٹھ ‘مستقل پتہ تحصیل لدھا ضلع جنوبی وزیر ستان کو گرفتارکرکے اس کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ حیدرآباد میں کرائم نمبر 2024/12زیردفعہ H(1)II,11F(6)اور 11Nانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید