• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے پرچے لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور 4 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ملزم پرچے شروع ہونے سے آدھے گھنٹے سے 10 منٹ پہلے تک پیپر لیک کرتا تھا، ملزم نے بتایاکہ اس نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا تھا جس میں پیپر لیک کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے ساتھ دو مزید افراد بھی گروپ ایڈمن تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بلال کالونی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید