• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز فلم فیسٹیول میں خصوصی توجہ کا مرکز بننے والی’نینسی تیاگی‘ کون ہے؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بھارت کے شہر دہلی سے تعلق رکھنے والی’نینسی تیاگی‘ نے اپنے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے پہن کر کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو دے کر عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرکے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

نینسی تیاگی کانز فلم فیسٹیول میں دو خوبصورت جوڑوں میں نظر آئیں اور اپنے دونوں ہی جوڑے اُنہوں نے خود ہی ڈیزائن کرکے سلائی کیے۔

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئینسر نے اپنے کانز ڈیبیو کے بارے میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’میں نے کپڑے ڈیزائن کرنا اور سلائی کرنا صرف اس لیے شروع کیا تھا تاکہ میری والدہ کو فیکٹری میں کام نہ کرنا پڑے اور پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران جب لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تو میں پریشان تھا کیونکہ فیکٹریاں بند ہو گئی تھیں۔

نینسی تیاگی نے بتایا کہ ابتداء میں والدہ کی مدد کرنے کے مشن کے دوران ہی مجھے فیشن ڈیزائننگ کا شوق ہوا۔

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئینسر نے کہا کہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنا بہت حیرت انگیز تھا کیونکہ اتنے بڑے ایونٹ میں شرکت کرنے کا خواب تو میں نے کبھی دیکھا ہی نہیں تھا، زندگی کی مشکلات میں مجھے اتنے بڑے خواب دیکھنے کا وقت ملا بھی نہیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید