• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رؤف حسن پر حملہ: بانی پی ٹی آئی نے غصے کا اظہار کیا، انتظار پنجوتھہ

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل انتظار پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کا علم ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے غصے کا اظہار کیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انتظار پنجوتھہ  نے کہا کہ کل صبح بانی پی ٹی آئی کو رؤف حسن پر حملے کا علم ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کل صبح سماعت کے موقع پر پہلا ردعمل دیا۔

انتظار پنجھوتہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ روز غصہ میں تھے اور اسے انتہائی ناپسند کیا، انہوں نے القادر کیس کی سماعت کے موقع پر رپورٹرز سے گفتگو میں یہ بات کہی۔

قومی خبریں سے مزید