• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر نہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

وفاقی حکومت نے ٹی وی چینلز کو عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر کرنے سے روک دیا، اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کےحکم کا حوالہ دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر یا شائع کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر، شائع کرنے کو توہین عدالت سمجھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید