• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالصتان ایک حقیقت، یہ حق ہم لیکر رہیں گے، سکھ رہنماؤں کی پیرس ریلی

پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )پیرس میں سکھ کمیونٹی کی احتجاجی ریلی سے سکھ رہنماؤں اور دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت میں40سال کے دوران قتل سکھوں کو انصاف نہ مل سکا، اقوام متحدہ ، یورپی یونین اور فرانس حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 40 برس میں قتل کئے گئے سکھ رہنماؤں کو انصاف دلایا جائے ۔ خالصتان ایک حقیت ہے یہ حق ہم لے کررہیں گے ۔ احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہوں نے 40سال قبل انڈیا میں قتل عام اور بعد ازاں ٹارگٹ کلنگ کے دوران مارے جانے سکھ رہنماؤں کے فوٹو والے بینر ، خالصتان کےپرچم اٹھا رکھے تھے۔

اہم خبریں سے مزید