• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ خواتین نے پاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو ایک اور شکست، انگلینڈ نے جمعرات کی شب پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 37رنز سے جیت لیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ وویمن نے 9وکٹ پر 243رنز بنائے ، ایلائس کیپسی نے44،ایمی جونز کے 37، ٹیمی بیماؤنٹ کے 33رنز اسکور کئے۔ ندا ڈار نے تین عالیہ ریاض، نشرہ سندھو اور اُم ہانی نےدو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میںپاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے 9وکٹ پر 206 رنز اسکور کیے ۔منیبہ علی نے34، صدف شمس نے28، ندا ڈار اور ناجیہ علوی نے26، 26رنز بنائے۔:ایکلیسٹون نےتین وکٹیں، چارلی ڈین، لارین بیل اور کیٹ کراس نے دو، دو وکٹ حاصل کئے۔ دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید